Common frontend top

مجاہد بریلوی


بلوچ ۔۔۔ روشن چہرے


جن سے مل کر زندگی سے عشق ہوجائے وہ لوگ آپ نے شائد نہ دیکھے ہوں مگر ایسے بھی ہیں برادر ِ عزیز رمضان بلوچ سے آشنائی تو برسہابرس سے تھی۔ مگر تفصیلی تعارف ان کی کتاب’’ لیاری کی ادھوری کہانی ‘‘سے ہوا۔اور اب میرے ہاتھ میں ان کی تازہ ترین کتاب ’’روشن بلوچ‘‘ ہے جسے بڑے پیارسے ہمارے کامریڈ واحد بلوچ نے اپنے ادارے مشانگ فاؤنڈیشن سے شائع کیا ہے۔ یہ وہی دوستوں کے لئے مشہور زمانہ اور ’’فرشتوں‘‘ کیلئے بدنام ِ زمانہ کامریڈ ہیں جو سال دو پہلے ’’لاپتہ افراد‘‘ کی فہرست میں اپنا نام سنہری لفظوں میں
جمعه 01 فروری 2019ء مزید پڑھیے

کپتان کے کھلاڑی …(2)

پیر 28 جنوری 2019ء
مجاہد بریلوی
بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے کھوٹے سکّے ،بانی پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے جیالوں کے بعد فوجی ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق اور جنرل پرویز مشرف کی مشیروں ،وزیروں ، خاص طور پر سول ملٹری بیوروکریٹس کی ٹیموں کا ذکر اس لئے ضروری نہیں کہ فوجی حکومتوں میںکلیدی کردار فرد ِ واحد یعنی آرمی چیف کا ہی ہوتا ہے۔ایک خاص وقت گذرنے کے بعد جب یہ فوجی ڈکٹیٹر وردی پر شیروانی چڑھا بھی لیںتو ان کے اندر کا فوجی باہر نہیں نکل پاتا۔فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کو تو خیر کسی وزیر اعظم محمد خان
مزید پڑھیے


کپتان کے کھلاڑی

هفته 26 جنوری 2019ء
مجاہد بریلوی
صحافت کی دشت نوردی میں چار دہائی ہونے کو آرہی ہے۔ پرنٹ یعنی جب تک اخبار ات و جرائد سے وابستگی رہی ۔۔۔ تو پاس پڑوس تک ہی جان پہچان تھی۔مگر 2002میں جب پاکستان کے پہلے نجی چینل پر رونمائی ہوئی تو ، ہفتوں ،مہینوں میں جب ’’سلام ،دعا‘‘ کرنے والا چوتھا ، پانچواں ملتا تو حیرت اور خوشی کے ملے جلے جذبات غالب آجاتے ۔ یوں حکمرانوں سے بھی زیادہ قریب سے تعلقات استوار ہونا شروع ہوئے کہ اُس زمانے میں ڈی ایس این جی کااستعمال اتنا عام نہیں ہوا تھا بلکہ الیکٹرانک میڈیا کے ابتدائی چار ،پانچ
مزید پڑھیے


گڈ بائی چیف

منگل 22 جنوری 2019ء
مجاہد بریلوی
پاکستان کے 26ویں چیف جسٹس محترم آصف سعید کھوسہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے ۔ اب جب 18جنوری کو سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس محترم ثاقب نثار کے 12ماہ 17دن کے ہنگامہ خیز دنوں پر گفتگو کرتے ہوئے کم از کم ایک خوف تو نہیں کہ کہا ،لکھا تو ہین عدالت کے زمرے میں آجائے گا۔یہ توہین عدالت یعنی contempt of court بھی ایک ایسی اصطلاح ہے جس کی آج تک تو تشریح ہو نہیں سکی کہ پاکستان کی 71سالہ تاریخ میں جو 25 چیف جسٹس اس عہدہ ٔ جلیلہ پر پہنچے۔ان میں چند چیف صاحبان کو چھوڑ
مزید پڑھیے


سعودیہ میں پاکستانیوں پر کیا گزر رہی ہے۔۔۔؟

جمعرات 17 جنوری 2019ء
مجاہد بریلوی
بدقسمتی سے ادھر سال بھر سے قلم کی گھسائی جو ان کالموں میں ہورہی ہے۔تو یہ احساس شدت سے بڑھنے لگا ہے کہ موضوع سیاسی ہو یا سماجی ۔۔۔معاشی ہو یا صحافتی ۔۔۔یہ لفظ یعنی ’’بدقسمتی ـ‘‘کچھ زیادہ ہی تواتر سے آنے لگا ہے ۔ اب یہی دیکھیں کہ خانہ کعبہ اور مدینہ ٔ منورہ جیسے مقامات ِمقدسہ کے ملک سعودی عرب کا ذکر کرتے ہوئے پہلا لفظ ہی قلم سے سرزد ہوا ۔یہ ساری تمہید اس لئے باندھی کہ اتوار 13جنوری کو پاکستان کے معتبر ترین انگریزی اخبار میں پورے دو صفحوں پر مشتمل ایک انتہائی تحقیقی
مزید پڑھیے



خوش آمدید چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ… (2)

اتوار 13 جنوری 2019ء
مجاہد بریلوی
17جنوری کو ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان محترم ثاقب نثار کو بہر حال اس بات کا کریڈٹ ضرور دینا پڑے گا کہ انہوں نے پہلی بار حقیقتاً معروف اصطلاح میں ایسے ایسے بڑے سیاسی مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جو گزشتہ تین دہائیوں سے نہ صرف ہر طرح کے عدالتی احتساب سے محفوظ رہے بلکہ معذرت کیساتھ عدالتی اور احتسابی ادارے ان کیلئے مالیاتی سہولت کاری کا کردار ادا کرتے رہے۔ سیاستدانوں کا ۔ ۔ ۔ چاہے ن لیگی ہوں یا پی پی ،تھانہ کچہری آنا جانا تو لگا رہتا ہے۔مگر انور مجید ، حسن لوائی ،ملک ریاض
مزید پڑھیے


خوش آمدید جسٹس آصف سعید کھوسہ

بدھ 09 جنوری 2019ء
مجاہد بریلوی
یقینا 31دسمبر 2016ء سے پورے ایک سال 17دن کے ہنگامہ خیز دنوں کے بعد چیف جسٹس میاں ثاقب نثا ر کے بعد 18جنور ی 2019ء کو جب محترم چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ملک کی سب سے بڑی عدالت کا بھاری بھرکم بوجھ سنبھالیں گے۔تو محاورے کی زبان میں چیختے چلاتے مقدمات کے اولے ان کے انتظار میں ہونگے۔یوں بھی محترم چیف جسٹس ثاقب نثار کی موجودگی میں بھی بیشتر بینچوں میں محترم جسٹس آصف سعید کھوسہ نہ صرف شامل رہے بلکہ مشہور زمانہ پانامہ کیس جس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ساری زندگی کیلئے نا اہل
مزید پڑھیے


اصغر خان کیس ۔۔۔داخل دفتر…(2)

هفته 05 جنوری 2019ء
مجاہد بریلوی
پاکستان کے غریب ،بے بس ،مظلوم لوگوں کے بال کی کھال بلکہ بال سمیت کھال نکالنے والی پاکستان کی پرائم سویلین انٹیلی جنس ایجنسی نے 25سال بعد انتہائی ڈھٹائی سے ایپکس کورٹ میں یہ اعترافی بیان جمع کرایا ہے کہ 25سال کی تفتیش کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ 1990ئکے انتخابات میں صدر غلام اسحاق خان کی ہدایت پر جنرل (ر)مرزا اسلم بیگ اور جنرل (ر) اسد درانی کے ’’سہولت کار‘‘ کے ذریعے جو کروڑوں روپے سیاستدانوں میں تقسیم کئے گئے ،اُس کے بارے میں وہ کسی قسم کا ثبوت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے
مزید پڑھیے


ایئر مارشل اصغر خان کیس کی فائل داخلِ دفتر

بدھ 02 جنوری 2019ء
مجاہد بریلوی
ریٹائرڈ ایئر مارشل اصغرخان کا سال گزشتہ انتقال ہواتو انہی کا لموں میں لکھا تھا کہ ’ایئر مارشل اصغر خان کی زندگی کی فائل بند ہوگئی مگر انہوں نے اپنی زندگی میں 24سال پہلے پاکستانی سیاست میںکرپشن کا جو مشہور زمانہ مقدمہ دائر کیا تھا اس کی فائل اب بھی کھلی ہے‘۔چلیں پاکستان کی سویلین پرائم انوسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کو دونوں ہاتھوں سے تالیاں بجا کر خراج عقیدت پیش کیا جائے کہ انہوں نے ببانگ دہل بغیر کسی لگی لپٹی ایپکس کورٹ میں یہ درخواست جمع کرادی کہ مستند اور مضبوط شواہد نہ ملنے کے سبب
مزید پڑھیے


اور اب صنم بھٹو …2

هفته 29 دسمبر 2018ء
مجاہد بریلوی
لاڑکانہ سے ابھی کچھ دیر پہلے ہی واپسی ہوئی۔گزشتہ کالم میں بھٹو خاندان کی آخری چشم و چراغ صنم بھٹو کی سیاست میں ممکنہ واپسی پر لکھتے ہوئے اس امکان کا بھی اظہار کیا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی کے ایک حلقے کے مطابق پارٹی چیئرمین محترم صدر آصف علی زرداری ،اُن کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری اور پھر محترمہ فریال تالپور کی گرفتاری کی صورت میں کیا وہ پارٹی کی قیادت سنبھال سکتی ہیں؟ صنم بھٹو نے گڑھی خدا بخش کے آبائی قبرستان میں اپنی شہید بہن محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت خاندان کے دیگر بزرگوں اور بھائیوں کی قبروں
مزید پڑھیے








اہم خبریں