Common frontend top

مجاہد بریلوی


خاتونِ اوّل


خواتین اور پھر ’’خاتون اول‘ ‘کے بارے میں تو یوں بھی گفتگو کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ مگر خاتون اول یعنی ’’فرسٹ لیڈی‘‘اگر خود سے ’’اسکرین‘‘ پر خبر بنیں۔ تو پھر مسئلہ اور معاملہ محض ذات تک نہیں رہتا۔اس پر مکالمہ صحافتی ذمہ داریوں میں آجاتا ہے۔خاتون اول بشریٰ بی بی یوں تو ہمارے محترم وزیر اعظم عمران خان سے شادی سے پہلے ہی خبروں میں آگئی تھیں۔اور پھر الیکشن کے ہنگامہ خیز دنوں میں انہوں نے جس بردباری اور تحمل مزاجی سے اپنے متنازعہ خاندانی مسائل کے ساتھ محترم عمران خان کی زندگی کے سب سے بڑے چیلنج
پیر 01 اکتوبر 2018ء مزید پڑھیے

جئے بھٹو

جمعرات 27  ستمبر 2018ء
مجاہد بریلوی
یا اللہ یا رسول بے نظیر بے قصور ایک زرداری سب پہ بھاری جئے بھٹو کا نعرہ تو سدا بہار ہے۔ہونا بھی چاہئے کہ پاکستانی سیاست میں چار دہائی سے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹواپنے عظیم الشان کار ناموں اور بہادرانہ شہادت کے سبب گڑھی خدا بخش سے کروڑوں عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔اُن کی صاحبزادی بے نظیر بھٹو کی سیاسی زندگی تو خیر جد وجہد سے عبارت تھی ہی۔ مگر اُن کی شہادت نے بھی انہیں سنہری حروف سے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں محفوظ کردیاہے۔رہے ہمارے محترم سابق صدر ،چیئر مین آصف علی زرداری کہ
مزید پڑھیے


یہ مشیرانِ کرام

پیر 24  ستمبر 2018ء
مجاہد بریلوی
توخدا کا نور ہے عقل ہے شعور ہے قوم تیرے ساتھ ہے تیرے ہی وجود سے ملک کی نجات ہے تو ہے مہر ِصبح نو تیرے بعد رات ہے میں نے اُس سے یہ کہا یہ ترا وزیر خاں (ایوب خان کے وزیر ،یوں سمجھ لیں جیسے ہمارے آج کے وزیر فواد چوہدری) دے رہا ہے جو بیاں پڑھ کے ان کوہر کوئی کہہ رہا ہے مرحبا فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کے دور میں شاعرِ عوام حبیب جالب ؔ کی مشہور زمانہ نظم ’’مشیر‘‘ یوں یاد آرہی ہے کہ ان دنوں ہمارے تحریک انصاف کے قائد اور وزیر اعظم عمران خان کے
مزید پڑھیے


وزیر اعظم کراچی میں

جمعه 21  ستمبر 2018ء
مجاہد بریلوی
18اگست کے بعد سے دن گنے جا رہے تھے کہ تحریک انصاف کے قائد وزیر اعظم عمران خان مزار ِ قائد پر کب حاضری دینے آئیں گے۔عموماً اور یہ برسوں نہیں دہائیوں سے ہورہا ہے کہ ابھی صدر، وزیر اعظم منتخب نہیں ہوتا کہ ہفتہ دس دن میں ایک دن اور کبھی شاذ و نادر ایک شب گذار نے بڑے دھوم دھام کے ساتھ کراچی کے دورے کا پروگرام بناتا ہے۔آغاز مزار قائد پر حاضری سے ہوتا ہے جس کے لئے مزار قائد کے چہار جانب چلنے والی شاہراہوں پر گھنٹوں پہلے کرفیو لگا دیا جاتا ہے۔یہاں سے سربراہ مملکت
مزید پڑھیے


بیگم کلثوم نواز

هفته 15  ستمبر 2018ء
مجاہد بریلوی
پاکستان جیسے معاشرے میںبڑے لوگوں ۔۔۔ خاص طور پر سیاستدانوں کی بیگمات کی ذاتی زندگی عموماً بلکہ ہمیشہ ایک مسلسل امتحان میں رہتی ہے۔ شوہر اگر سربراہ مملکت کے عہدۂ جلیلہ پر پہنچ جائے تو آرام و آسائش کی وقتی خوشی تو مل جاتی ہے مگر اس سے زیادہ اُن کی فکر مندی اپنے شوہر سے منسوب اسکینڈلز اور اقتدار کے ڈانواڈول ہونے پر رہتی ہے۔ اور پھر اگر نوبت جیل ،جلاوطنی بلکہ شہادت تک پہنچ جائے تو اس کیلئے ایک دوسری عام عورت کی طرح ممکن نہیں ہوتا کہ وہ آسانی سے دوسرا گھر بسا لے۔ ذاتی
مزید پڑھیے



’’صدرِ پاکستان‘‘

منگل 11  ستمبر 2018ء
مجاہد بریلوی
تیرا پاکستان ہے نہ میرا پاکستان ہے اْس کا پاکستان ہے جو صدرِپاکستان ہے فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کے دور میں کسی مبتدی شاعر نے یہ پھبتی شعر کی شکل میں کسی تھی جسے۔۔۔ شاعرِعوام حبیب جالب سے منصوب کرکے عام طورپر پڑھا جاتا تھا کہ اس قسم کی جرأت کا مظاہرہ کوئی دوسرا شاعر کر نہیں سکتا تھا۔۔۔ جالب صاحب یہ شعر سن کر بڑا کْڑھتے تھے کہ بہر حال اْن کی سیاسی نظموں میں زبان و بیان کا بڑاخیال رکھا جاتاتھا۔ ایسے دستور کو صبحِ بے نور کو میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا یاپھر بیس گھرانے ہیں آباد اور پانچ
مزید پڑھیے


حکومت آگئی۔۔۔ پارٹی کہاں گئی؟

جمعه 07  ستمبر 2018ء
مجاہد بریلوی
تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار ڈاکٹر عارف علوی صدارتی انتخاب جیت چکے ہیں۔ اسپیکر، وزیراعظم اور پھرصدر کے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں میں جو انتشار رہا اْس نے تحریک انصاف کی ان تینوں اہم عہدوں پر کامیابی کوآسان بنادیا۔ تاہم اگر اپوزیشن تقسیم نہ بھی ہوتی تو اْسے متحدہ قومی موومنٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کے سبب سادہ اکثریت سے بھی کامیابی مل جاتی۔ تحریک انصاف کی قیادت اور خود وزیراعظم عمران خان گاہے بگاہے بیانوں میں یہ کہتے ہوئے پھولے نہیں سماتے کہ اپوزیشن بھاری عددی اکثریت کے باوجود اتنی کمزور ہے کہ اْن کی حکومت
مزید پڑھیے


وفاداری

جمعرات 30  اگست 2018ء
مجاہد بریلوی
سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے پرتکلف ڈرائنگ روم میں ذرامحتاط الفاظ میں سوال کیا:’’گورنر‘‘ کے عہدے کیلئے ’’وفاداری‘‘ ضروری ہے یا اہلیت۔۔۔ اپنے حوالے سے تو وہ مطمئن تھے کہ جیل میں موجود سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا انہیں گورنر بنانے کافیصلہ میرٹ پر تھا۔۔ مگر ان کی جگہ لینے والے تحریک انصاف کے گورنر عمران اسماعیل پر جو انہوں نے تابڑ توڑ حملے کئے اسے یہاں دہرانے کی ضرورت نہیں۔۔۔ صرف ایک بات ان کی دل کو لگی کہ ایک میٹرک ’’پاس‘‘ آغاخان میڈیکل کالج ،آئی بی اے، زیبسٹ اور کراچی یونیورسٹی سمیت کم سے کم درجن
مزید پڑھیے


وزیراعظم عمران خان۔۔۔ آغازتو اچھاہے

اتوار 26  اگست 2018ء
مجاہد بریلوی
ایوان صدرکے پرشکوہ وسیع وعریض ہال میں ہزار کے قریب مہمانوں کے باوجود اتنی خاموشی تھی کہ کوئی ذرا کھنکھارتا بھی تو دور تک آواز گونجتی۔ میاں نوازشریف کے بنائے ہوئے صدر ممنون حسین کے جلو میں نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی آمد کاجب لمحہ لمحہ گِنا جارہاتھا تو میرے سامنے ماضی کی فلم چلنے لگی۔۔۔ 2003ء میں، میں نے اسی ایوان صدر میں مسلم لیگ ق کے وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی کووزیراعظم بنتے دیکھا۔۔۔ جو بمشکل 172کی گنتی پوری کرپائے تھے۔ اور اس کا بھی سارا اہتمام و انتظام صدر جنرل پرویزمشرف کی چھڑی سے ہواتھا۔ 2008ء
مزید پڑھیے


وزیراعظم عمران خان۔۔۔چند یادیں

جمعه 17  اگست 2018ء
مجاہد بریلوی
سال2002ء ہی تھا۔۔۔ مہینہ یاد نہیں۔۔۔ میں ان دنوں پاکستان کے پہلے نجی چینل انڈس نیوز سے وابستہ تھا۔۔۔ قلم کی گھسائی کرتے دودہائی ہوچکی تھیں۔ مگر اس جوتوں کی گھسائی کے باوجود’’یافت‘‘ بس اتنی ہوتی کہ ساتھ عزت کے گھر کا چولہا جلتا یا چلتارہتا۔ انڈس کیوں کہ پہلا نجی چینل تھا اس لئے سرکاری ٹی وی سے ہٹ کر کہ اس میں آزادی ہی آزادی تھی۔ یوں مہینے دو میں ہماری تنخواہ کامیٹر بڑھنے لگا۔ اور شہر میں ہر تیسرا چوتھا۔۔ سلام بھی دینے لگا۔۔ 2003ء کے الیکشن کی آمد آمد تھی۔۔۔ بڑے مرکزی سیاسی رہنما اس لئے
مزید پڑھیے








اہم خبریں