Common frontend top

محمد حسین ہنرمل


ریاست کی رٹ؟


پہلا واقعہ : کلی عمر کوئٹہ کا رہائشی عبدالخالق محکمہ زراعت بلوچستان میں ڈپٹی ڈائریکٹر تھا۔یہ اچانک جولائی کے پہلے ہفتے اپنے دفترسے لاپتہ ہوگیا اور سات جولائی کو ایک ویرانے سے ان کی لاش ملی ۔پولیس کی طویل تحقیق کے بعد عبدالخالق کے قاتل کاسراغ لگا کر اسے گرفتار کیاگیا جس کے بارے میں کہاجاتاہے کہ وہ کلی عمر کی مسجد کا پیش امام ہیں۔ قاتل کے اعترافی بیان کے مطابق، اس نے مقتول کو سونے کی اینٹوں کی تصاویر دکھاکر یہ کہا تھاکہ قیمتی اینٹوں کا یہ خزانہ کوئٹہ کے کسی قبرستان میں ہے جس کومل
جمعه 19 جولائی 2019ء مزید پڑھیے

دہشتگردی اور علماء کی ذمہ داری

بدھ 10 جولائی 2019ء
محمد حسین ہنرمل
"دہشتگردی اور انتہا پسندی چونکہ مذہب کی غلط تعبیر کے نتیجے میں معاشرے میں جڑ پکڑتی ہے یوں اس ناسور کی بیخ کنی کیلئے سب سے اہم فریضہ علماء کرام ہی کابنتاہے۔ نائن الیون کے بعدیہ ناسور پوری آب وتاب کے ساتھ نہ صرف افغانستان میں پھیل گیا بلکہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جات ، خیبرپختونخوا اور جزوی طور پرملک کے دوسرے حصے بھی اس کی زد میں آئے۔ لاکھوں کلمہ گومسلمان اس خونخوار بیانیے پریقین رکھنے والوں کے ہاتھوں شہید اور اس سے زیادہ تعداد میں لوگ زخمی اور دربدر ہوگئے۔ اور حال یہ ہے کہ مذہب کے نام
مزید پڑھیے


پشتو کا عظیم شاعررحمان بابا

بدھ 03 جولائی 2019ء
محمد حسین ہنرمل
شعرگوئی بھی ایک خداوندی عطیہ ہوتاہے ۔خوش نصیب ہیں وہ شعراء جو اس بیش بہا عطیے کو روئے زمیں پراللہ و رسولؐ کی اطاعت، امن ومحبت کے پرچاراور خلق خدا کی فلاح کا ذریعہ بناتے ہیں۔ سلیم الفطرت اور لائق شعراء میں عبدالرحمان مومند کاشماربھی ہوتاہے جسے لوگ عقیدت سے بابا پکارتے ہیں ۔یوں توپشتوزبان کے کلاسیکل دورکے ہرشاعرنے اپنے اپنے دور میں دنیا کو مثبت پیغام دیاہے لیکن رحمان بابا کی شاعری پڑھنے کے بعد ایک قاری پہلی فرصت میں ان کے عشق الٰہی اور انسان دوستی کو بھانپ
مزید پڑھیے


جے یو آئی کی سیاست

اتوار 30 جون 2019ء
محمد حسین ہنرمل
قیام پاکستان کے بعد مولانا محمد صادق کی کاوشوں سے یہاں بھی جمعیت علماء ہند کے نہج پر ایک اور جمعیت کی داغ بیل ڈالی گئی۔ مولانا محمد صادق 1953 ء میں انتقال کرگئے اور ان کے وصال کے چند سال بعد اکتوبر 1956 کو ملتان میں علما کی ایک اکثریت کی موجودگی میں جے یو آئی پاکستان کی باقاعدہ تنظیم سازی کی گئی جس کے نتیجے میں مولانا احمدعلی لاہوری جے یوآئی پاکستان کے امیر جبکہ مولانا غلام غوث ہزاروی ناظم اعلیٰ اور مولانا مفتی محمود نائب منتخب ہوئے۔ خدا ان سب اکابرین ِجمعیت کو
مزید پڑھیے


خواجہ سرائوں کا استحصال؟

بدھ 26 جون 2019ء
محمد حسین ہنرمل
عربی زبان میںانسانوں کی اس قابل رحم کمیونٹی کے افراد کیلئے’’ خنثیٰ ‘‘کا لفظ استعمال ہوتاہے۔ انگریزی زبان میں یہ Transgenderجبکہ پاک وہند میں خواجہ سرَا، ہیجڑے اور کُھسرے جیسے ناموں سے پکارے جاتے ہیں ۔کیا ہم نے کبھی غور کیاہے کہ حقیقت میں خواجہ سرائوں کو بھی وہی شرف حاصل ہے جو دیگر انسانوں کو حاصل ہے ؟کیاہم نے کبھی یہ سوچاہے کہ ہمارے مذہب اسلام نے اس کمیونٹی کے افراد کا کتنا لحاظ کیاہواہے ؟ میں جب بھی اپنے آپ سے ایسے سوالات کرتاہوں تومجھے اس کا جواب ہمیشہ نفی میں ملتاہے ۔ مجھے یقین ہے
مزید پڑھیے



محمدمُرسی ۔مصرکا صاحبِ عزیمت سپوت

هفته 22 جون 2019ء
محمد حسین ہنرمل
آج سے سات سال پہلے جب مصر میں منتخب حکومت کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو صدر محمد مُرسی کے سامنے دو آپشن رکھے گئے ۔ایک’’ رخصت‘‘ اور دوسرا ’’عزیمت‘‘ کا آپشن تھا- یاد رہے کہ کٹھن حالات میںشریعت مطہرہ نے مومنوں کیلئے دوراستے بتائے ہیں اور دونوں اللہ اور اللہ کے رسولؐ کی طرف سے تجویزکردہ ہیں۔ اصول ِفقہ کے اصطلاح میں ایک راستے کانام عزیمت اور دوسرے کورخصت کہاجاتاہے ۔یعنی اضطراری حالت میں ایک مسلمان کو اپنی جان بچانے کی خاطر آسان راستہ اختیار کرنے پر بھی کوئی قدغن نہیں ہے البتہ پورے عزم اور
مزید پڑھیے


عبدالقادر مجرم۔ایک باہمت شاعر

بدھ 19 جون 2019ء
محمد حسین ہنرمل
تخلص اگرچہ انہوں نے ’’مجرم ‘‘رکھاہے لیکن سچی بات یہ ہے کہ جرائم کے خلاف قلمی جہاد ان کی زندگی کا بنیادی فریضہ رہاہے۔مجرم تخلص کاانتخاب شاید انہوں نے اس دور کے لوگوں کالحاظ کرکے کیاہے کیونکہ یہاں پر حرفِ حق لکھنے اور کہنے والے لوگ ہی مجرم تصورکیے جاتے ہیں۔ جی ہاں میں عبدالقادر مجرم کی بات کررہاہوںجنہوں نے بڑی محرومی کے عالَم میں قلم وکتاب سے ایک مضبوط رشتہ استوارکررکھاہے۔ یہ محرومی ان کے وہ ہاتھ ہیں جس سے وہ اٹھارہ سال پہلے ایک حادثے کے نتیجے میں محروم ہوچکے تھے۔دونوں ہاتھوں سے محروم ہونے کے باوجود
مزید پڑھیے


کوئٹہ، ژوب شاہراہ پر المناک حادثات۔ذمہ دار کون ؟

پیر 10 جون 2019ء
محمد حسین ہنرمل
کوئٹہ تا ژوب۔ڈی آئی خان شاہراہN50 پر گزشتہ اتوار کو ہونے والا حادثہ اپنی نوعیت کا دل ہلانے والا حادثہ تھا۔عید الفطر اپنے گھروںپر منانے کے متمنی مسافروں کو کیا خبر تھی کہ افطار کے بعد ژوب کی طرف نکلنے والی ویگن درحقیقت ان کی غیر طبعی موت کامژدہ سنارہی ہے ۔رات ایک بجے ضلع قلعہ سیف اللہ سے آگے جونہی یہ مسافر بردار ویگن علی خیل کے علاقے میں پہنچی تو مخالف سمت سے نمودار ہونے والا ٹرک اس کو کریش کرگیا- ژوب ہی سے تعلق رکھنے والے ان مسافروں میں سے چودہ موقع پرہی جاں بحق ہو
مزید پڑھیے


رویت ہلا ل ۔ مسئلہ کیا ہے ؟

منگل 04 جون 2019ء
محمد حسین ہنرمل
رویت ہلا ل یا چاند دیکھنے کے مسئلے کو ہمارے ہاں اتنا اختلافی بنادیاگیا ہے کہ بدقسمتی سے بہتوں کواب شرعی احکامات اور نصوص پربھی انگشت نمائی کا موقع مل گیاہے۔رویت ہلال کے معاملے میںہر سال رمضان المبارک اور عیدالفطرکے موقع پر قوم تقسیم کے عمل سے دوچارہوکررہ جاتی ہے ۔ دودو عیدیں منانے کی رَیت تو اس ملک میں 1958 ء سے چل پڑی بلکہ بسا اوقات ملک میں تین عیدیں منائی گئیں ہیں جس کی پہلی مثال ہمیں1961ء میں مرحوم ایوب خان صاحب کی حکومت میں ملتی ہے ۔کہا جاتاہے کہ ا
مزید پڑھیے


فرشتہ مہمند کا بہیمانہ قتل اور شیاطین

جمعرات 23 مئی 2019ء
محمد حسین ہنرمل
گل نبی مہمند کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مہمندسے ہے ۔یہ شریف النفس اور غریب سبزی فروش ایک عرصے سے اپنے اہل و عیال سمیت اسلام آبادمیں کرائے کے گھرمیں رہائش پذیر ہیں۔دس سالہ فرشتہ مہمندجوکہ دوسری جماعت کی طالبہ تھیں، گل نبی مہمند کی ایک ننھی گڑیا تھی۔ پندرہ مئی کوجب یہ گڑیا کھیلنے کیلئے گھر سے نکلی تو پھربدقسمتی سے پھر واپس کبھی نہیں آئی ۔پوچھ گچھ اوربھاگ دوڑ کے بعد گل نبی جب اپنی گڑیا کوپانے میں ناکام ہوئے توانہوں نے اس واقعے کی ایف آئی آر درج کروانے کیلئے مقامی پولیس تھانے کارخ کیا ۔گل نبی
مزید پڑھیے








اہم خبریں