Common frontend top

محمد حسین ہنرمل


تم جہاں کہیں ہوگے موت تمہیں آکرپکڑے گی


موت کو تھوک کے حساب سے بانٹنے والا کرونا وائرس پوری آب وتاب کے ساتھ ملک دَرملک ، شہر شہراور قریہ قریہ محو ِ سفر ہے ۔جائے پیدائش اس کا چینی شہر ووہان تھا لیکن اب اس کا ایپی سنٹر یورپ اور امریکہ بن چکاہے۔ تازہ ترین اطلاعات کی رو سے اس وبا سے صرف یورپ کے شہراٹلی میں اب تک دس ہزار سات سونواسی افراد ہلاک جبکہ ساڑھے ستانوے ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔گزشتہ چند دنوں سے تو وہاں پر یہ وبا اتنی شدت اختیار کرگئی ہے کہ ایک ہی دن میں نوسوسے ایک ہزار افراد جان کی بازی
بدھ 01 اپریل 2020ء مزید پڑھیے

ایران کمال کررہاہے

منگل 24 مارچ 2020ء
محمد حسین ہنرمل
ایران ایک قابل رحم ملک ضرورہے تاہم اسے ایک قابلِ رشک ملک کہنا بھی مبالغہ نہیں ہوگا۔ ایران قابل ِ رحم اس لئے ہے کہ کرونا وائرس کی حالیہ وبا کے متاثرین کی فہرست میں یہ عالمی سطح پر تیسرا اور مسلم ملکوں میں پہلا ملک ہے جہاں اس وبا سے سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔یہ سطور لکھتے وقت ایران میں اب تک ساڑھے اکیس ہزار سے زیادہ افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ سترہ سو کے قریب اموات واقع ہوئے ہیں۔اس ملک کومیں قابل ِ رشک اس لئے سمجھتاہوں کہ ایک طرف یہ
مزید پڑھیے


کرونا وائرس اور انسان کی حقیقت

هفته 21 مارچ 2020ء
محمد حسین ہنرمل
انسان اپنے آپ کو خواہ کتنا سیانا اور کمالات کا مجموعہ ثابت کردے لیکن سچی بات یہ ہے کہ انسان پھر بھی انسان اور عجز کا پتلا ہی ہے۔یہ پَل دو پَل میں کسی بھی وقت اور کہیں بھی ڈھیر ہوکر زمیں بوس ہوسکتا ہے۔کرونا وائرس کی حالیہ وبائی لہر ہمارے سامنے اس کی ایک زندہ مثال ہے جس نے انسانی حقیقت کی قلعی محض چند دنوں میں کھول کر رکھ دی۔چار سے پانچ سو نینو میٹر کی جسامت رکھنے والے اس غیر مرئی( جرثومے( وائرس نے سات ارب کی انسانی آبادی کو ایک نئے عذاب سے دو چار کر
مزید پڑھیے


بادارہ !دغہ جنگ دی دوطن

پیر 09 مارچ 2020ء
محمد حسین ہنرمل
امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان انتیس فروری کو قطری دارالحکومت دوحہ میں ہونے والاامن معاہدہ نہ صرف زخم خوردہ افغانوں کے لئے امید کی ایک کرن تھی بلکہ افغانوں کے لاکھوں کے دیگربہی خواہ بھی اس معاہدے کو نیک شگون سمجھ بیٹھے تھے۔گو کہ بزباں حال سبھی کی زبانوں پراُستاد درویش درانی کے اس شعر کاوِرد تھا، چی بیا نہ تورہ پورتہ شی نہ سَر پہ وینو رنگ شی بادارہ! دغہ جنگ دی د وطن آخری جنگ شی ’’اس دعاکے ساتھ کہ پھر نہ کوئی تلوار اٹھ جائے اور نہ کسی کا سَر خون آلود ہوجائے، اے میرے مولا! اس جنگ کو
مزید پڑھیے


بین الافغان ڈائیلاگ میں خلل ڈالنے کی کوشش

جمعرات 05 مارچ 2020ء
محمد حسین ہنرمل
امریکہ اور افغان طالبان کے بیچ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کو اگرچہ میں نیک شگون سمجھتا تھا لیکن ساتھ ساتھ میرے خدشات بھی بڑھتے جارہے تھے- مجھے ڈر تھا کہ ان مذاکرات کی کامیابی کے بعد افغان وطن کے حقیقی اسٹیک ہولڈرز کے مابین شروع ہونے والی حقیقی ڈائیلاگ( بین الافغانی مذاکرات) میں کہیں طالبان پھر سے ٹانگ اڑانے پر اصرار نہ کریں۔میںاپنے بے شمار مضامین میں یہاںتک میںلکھ چکاہوں کہ شایدطالبان امریکی انخلا کو اپنی جیت قرار دے کر ایک مرتبہ پھر افغانستان میں اپنی اَنانیت کا لوہا منوانے پر بضد رہیں گے۔لیکن دوحہ مذاکرات کے
مزید پڑھیے



علامہ عبدالشکور رَشاد

بدھ 04 مارچ 2020ء
محمد حسین ہنرمل
گزشتہ مضمون میںہم نے ادبی ستاروں کے نام سے شہرت پانے والی جن چھ نامورافغان ادبی شخصیات کاذکرکیا تھا ،ان میں استاد علامہ عبدالشکور رَشاد بھی شامل تھے ۔علامہ عبدالشکور رَشاد چودہ نومبر 1921ء کو تاریخی کندہار کے بربڑ کوچہ میں ایک علمی گھرانے میں پیداہوئے۔ رَشادکے والدعبدالغفور بابر خود ایک عالم اور فاضل انسان تھے یوں انہوں نے اپنے بیٹے کی علمی اور فکری نشوونما میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔اپنے باپ کی اس تربیت کااعتراف خود علامہ رشاد بھی ایک انٹرویومیں کرچکے ہیں کہ’’ میرا اولین استاد اور مُربی میرا باپ ہے ، اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے۔لیکن مجھے
مزید پڑھیے


اسرائیلی بلڈوزرسے نعیم کی لٹکتی لاش

جمعرات 27 فروری 2020ء
محمد حسین ہنرمل
رَمزے بارعُود ایک مشہور مشرق وسطیٰ کے امور پر لکھنے والے ایک مشہور لکھاری اور فلسطین کرونیکل نامی فلاحی تنظیم کے بانی ہیں۔ پیر کی رات سوشل میڈیا پر ان کے اکائونٹ پر مظلوم فلسطین سے متعلق پھر سے ایک رونگھٹے کھڑی کرنے والی خبر پڑھنے کو ملی۔مبینہ خبر کے لنک کو کلک کرتے ہی بیچ میں ایک ویڈیو بھی نظرآئی ۔تین چار منٹ پر مشتمل اس ویڈیو میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی انتہا دیکھ کر میرے ذہن میں کئی سوالات پیدا ہوئے۔ان سوالات کی طرف بعد میں آتے ہیں پہلے بربریت کی اس داستان پر بات کرتے ہیں
مزید پڑھیے


افغان امن اوراَنا کی قربانی

پیر 24 فروری 2020ء
محمد حسین ہنرمل
افغان امن ایک مرتبہ پھر موضوع بحث بن چکاہے ۔ افغان طالبان کے ساتھ طویل مذاکرات کے نتیجے میں امریکی وزیرخارخہ مائیک پومپیو نے خوشخبری دی ہے کہ امریکہ طالبان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر29 فروری کو دستخط کی تیاریاں کررہے ہیں ۔ دوسری طرف طالبان اور افغان حکومت بھی بائیس فروری سے ایک ہفتے کیلئے تشدد میں کمی پر رضامند ہوچکے ہیں۔تشدد میں کمی لانے کے اعلان کے بعدجگہ جگہ افغان سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور طالبان جنگجو وں کو آپس میں گلے ملتے اور سیلفیاں لیتے دیکھ مجھے انتہائی خوشی ہوئی اورمیرا یقین ہے کہ
مزید پڑھیے


پھر وہی دہشتگردی ، پھروہی لہولہان کوئٹہ

بدھ 19 فروری 2020ء
محمد حسین ہنرمل
انسانیت ،امن اور سلامتی کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھرکوئٹہ کو خون میں نہلادیا،اناللہ وانا الیہ راجعون۔امن وعافیت کے حوالے سے اس قابل رحم شہرمیںایک بار پھر بے گناہ پختونوں اور بلوچوں کی دو درجن سے زیادہ لاشیں گرادی گئیں اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ماضی کی طرح اس دھماکے کے نتیجے میں اس مرتبہ بھی درجنوں گھرانے اجڑ گئے، بے شماربچے یتیم اور عورتیں بیوہ ہوگئیں ۔حسب معمول اس مرتبہ پھرملک کے وزیراعظم، صدر، وزرائے اعلی اور گورنرزصاحباں کی طرف سے ان کے ترجمانوں نے مذمتی بیانات جاری کردیئے ۔ کسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ’’ دہشتگرد کسی
مزید پڑھیے


پارلیمینٹ اورسیاسی مغلظات۔۔۔۔

اتوار 16 فروری 2020ء
محمد حسین ہنرمل
قومی اسمبلی یا ایوان زیریں ایک قانون سازجمہوری ادارہ ہے ۔یعنی قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں اس ایوان کے منتخب ارکان اس کشادہ ایوان میں بیٹھ کر قانون سازی جیسے غیر معمولی امور کو سرانجام دیتے ہیں۔بائیس کروڑ کی آبادی میں سے صرف تین سو بیالیس افرادکا اہمیت کے حامل اس ہاوس کا رکن بننا کوئی غیر معمولی سعادت نہیں کہ اسے نظر انداز کردیا جائے ۔لیکن بدقسمتی ہمارے ہاں یہ روش در آئی ہے کہ اس ادارے کی ساکھ کو بھی وقتاًفوقتاً مجروح کیاجارہاہے ۔ پچھلے روز منگل کو اس ایوان کی کارروائی ٹی وی پر
مزید پڑھیے








اہم خبریں