Common frontend top

محمد حسین ہنرمل


نیوزی لینڈ حملہ : شُوٹنگ یا کھلی دہشتگردی


نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجدوںمیں جمعہ کو ہونے والا فائرنگ حملہ اس ملک کی تاریخ کاسب سے بڑا سفاکانہ حملہ تھا۔اس حملے میںپچاس بے گناہ نمازی پل بھرمیں شہید اور اتنی ہی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ۔خون کی یہ ہولی اس وقت کھیلی گئی جب ڈینز ایونیو کی ’’النور‘‘ اور لن ووڈ مسجدمیں سینکڑوں مسلمان جمعہ کی نمازکیلئے جمع تھے۔دونوں ہاتھوں سے کلاشنکوف تھامے اورنمازیوںپراندھا دھند فائرنگ کرنے والے اس سفاک انسان کا نام’’ برینٹن ٹیرنٹ ‘‘ تھا جبکہ اس کا تعلق آسٹریلیا سے بتایا جاتا ہے۔ برینٹن ٹیرنٹ کی سفاکیت کا اندازہ اس
پیر 18 مارچ 2019ء مزید پڑھیے

فلسطینی پھولوں کی تمنائیں

اتوار 17 مارچ 2019ء
محمد حسین ہنرمل
دانشوروںکے سنہرے اقوال کی مانند بعض تصویروں میںبھی اتنی گہرائی ہوتی ہے کہ دیکھنے والے کو بہت دیر تک سوچنے پر مجبور کردیتی ہے۔ایسی تصویروںپر اگر غور کیا جائے تویہ ایک طویل پس منظر کی حامل ہوتی ہیں ۔ اس وقت میری نظریںبھی ایک قابل غور تصویرپرجمی ہوئی ہے ۔یہ تصویر ایک چودہ سالہ فلسطینی محمدتمیمی بچے کی ہے جو اس وقت راملہ کے ہسپتال میں کومہ کی حالت میں محوِ خواب ہے۔ محمدتمیمی کو وقت کے غاصب اسرائیل سے نفرت کی اس سُلگتی چنگاری نے موت کی سرحد تک لایاہے جس نے اس کا نازک سینہ بے قرار کیاہواتھا۔
مزید پڑھیے


ژوب: ادب اور نئی لائبریری کاقیام

جمعه 15 مارچ 2019ء
محمد حسین ہنرمل
ژوب کی زرخیزمٹی نے ہر دور میں رجالِ کارپیداکیے ہیں ۔انگریزی استعمار کے خلاف جدوجہدکی بات چھڑ جائے تو بھی آپ کو اس خطے ہی کے سپوتوں کی مزاحمتی داستانیں زیادہ سننے کوملیں گی ۔اہل نظراورسیاسی بصیرت رکھنے والوں کا تذکرہ ہوجائے توبھی ژوب ہرزمانے میں عبقری شخصیات کا نمائندہ علاقہ رہاہے۔ چونکہ یہاں با ت ادب کی کرنی ہے یوں اس مختصر مضمون میں صرف یہاں کے ادب اور مجاورانِ ادب ہی کو موضوع بناتے ہیںاورسچی بات یہ ہے کہ ژوب اور ادب کابھی ہرزمانے میں چھولی دامن کا ساتھ رہاہے ۔پشتو زبان کے مشہور تذکرے ’’تذکرۃ الاولیاء ‘‘
مزید پڑھیے


کچھ باتیں سبع مُعلقات اور امراۃ القیس کی

اتوار 10 مارچ 2019ء
محمد حسین ہنرمل
نسب پرستی،شمشیرزنی ،گھڑسواری، قبائلی رقابتیں اورجنگ وجدل کی طرح شعرگوئی بھی عربوں کی گھٹی میں پڑی تھی۔ ایک مشہور عربی مقولے (الشعر دیوان العرب) میں شعرکو عربوں کی زندگی کا رجسٹر کہا گیا ہے کیونکہ اشعار میں عر ب اپنی زندگی کے سبھی پہلوئوں کا احاطہ کیاکرتے تھے۔اسلام کی آمدسے پہلے عربی شاعری کو جاہلی شاعری کہا جاتاتھا ۔عربی ادب و شاعری کے ساتھ جن لوگوں کا تھوڑا بہت علاقہ رہا ہومیرا یقین ہے کہ ان کومشہورعربی قصیدوں ’’ سبع معلقات‘‘ کے بارے میں ضرورجانکاری ہوئی ہو گی۔ ہمارے ہاں دینی مدارس کے نصاب( درس نظامی) میں جہاں عربی ادب
مزید پڑھیے


سیانے کہتے ہیں…

جمعرات 07 مارچ 2019ء
محمد حسین ہنرمل
سیانے پٹھان کہتے ہیں کہ ’’ا حمق جب حماقت پر اتر آتاہے تو مخالف کااتنا نہیں بگاڑتاجتنا نقصان وہ خود کو پہنچادیتاہے‘‘۔ پاکستان دشمنی کے سلسلے میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھی وہی احمقوں والا گیم کھیل کراپنے ملک کی وقعت کاجنازہ نکال دیا ۔ پلوامہ حملے کا وجہ وقوع (Cause of occurence) کو نظر انداز کرنے کی بجائے مودی صاحب کو اس حملے کے بنیادی سبب کو سمجھناچاہیے تھا کہ آخر کیوں کشمیر میں بیس سال کے نوخیز نوجوان بارودی جیکٹ پہن کر بھارتی افواج کو اپنے سمیت اڑانے پر تُلے ہوئے ہیں؟ مودی صاحب کواگر بھارتی
مزید پڑھیے



’’ پاک بھارت کشیدگی اور مودی ‘‘

اتوار 03 مارچ 2019ء
محمد حسین ہنرمل
جنگیں دراصل دوصورتوں میں لڑی جاتی ہیں۔پہلی صورت میں لڑنے والی جنگوں کو ہم ناگزیر صورتحال سے جنم لینے والی جنگیں کہہ سکتے ہیں۔مثال کے طور پرحالات اضطراری بن جاتے ہیں،دشمن حملہ آور ہو جاتا ہے یوں دشمن کے اقدام سے نمٹنے کی خاطر ایک ملک کو چاروناچار جنگ کی آگ میں کودنا پڑتا ہے جبکہ دوسری صورت میں لڑنے والی جنگوں کاسبب ناگزیر حالات نہیں ہوتے بلکہ اس کے پیچھے مطلق رعونت اور عیاشی کارفرما ہوتی ہے۔ایسی جنگوں کی نوبت جب آتی ہے تو پھر طبل جنگ بجانے والے کسی معقول دلیل کو خاطرمیں لاتے ہیں ،نہ ہی کسی
مزید پڑھیے


مادری زبانوں کا عالمی دن

جمعرات 21 فروری 2019ء
محمد حسین ہنرمل
ہر انسان کی فطری زبان اس کی اپنی مادری زبان ہوتی ہے۔ مادری زبان ہی میں انسان اپنامافی الضمیر کا اظہار کسی بھی دوسری زبان کے مقابلے میں بہتر کر سکتا ہے۔ ماں کی زبان حقیقت میں خواب وخیال کی زبان ہوتی ہے، اسی لئے علم نفسیات اور لسانیات کے ماہرین اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ بچوں کو ایسی زبان میں تعلیم دینی چاہیے جس میں وہ خواب دیکھتے ہوں۔ ان ماہرین کا یہ دعویٰ بھی طویل تجربات کے بعد سچ ثابت ہوا ہے کہ جس بچے کو اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع
مزید پڑھیے


آہ! پروفیسر ارمان لونی

پیر 11 فروری 2019ء
محمد حسین ہنرمل
پروفیسرابراہیم ارمان لونی کو ہمیشہ کیلئے ہم سے جدا کردیاگیا،اناللہ واناالیہ راجعون۔کیا خوش طبع وخوش رنگ انسان اورکمال کے شاعر تھے۔ بجاکہاہے فرنود عالم صاحب نے کہ''ارمان!تْو زمیں زاد نہ ہوتے تو ستارہ ہوتے ''۔ارمان لونی کی جدائی نے نہ صرف مجاورانِ ادب کو آٹھ آٹھ آنسو رلادیا بلکہ ان کی غیرطبعی موت نے پوری قوم کو دکھی کردیا۔ مجھے یقین ہے کہ اْن کے بہیمانہ قتل کے بعد سوشل میڈیا پرگردش کرنے والے اس ویڈیو کلپ نے بھی ہرکسی کو جھنجھوڑکے رکھ دیاہوگا جس میں چارپائی پر ابدی نیند سوئے ہوئے ارمان سے ان کی ضعیف مگر باہمت ماں
مزید پڑھیے


افغان طالبان: پس چہ باید کرد

جمعرات 07 فروری 2019ء
محمد حسین ہنرمل
اپنی تاریخ کی طویل جنگ لڑنے کے بعد بالآخر امریکہ نے افغانستان سے انخلاکافیصلہ کرلیا ۔امریکہ کو بہرحال ایک دن ضرور نکلناتھا لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد بازی نے امریکی سسٹم کو ایسا کرنے پر شاید وقت سے پہلے مجبور کردیا کہ بس جناب، بہت ہوگیا…اتنا ہی کافی ہے۔دوحہ میں چھ روزہ مذاکرات کے نتیجے میں جہاں امریکہ نے افغانستان سے ڈیڑھ سال کے اندر اپنی افواج کے انخلا پر حامی بھرلی ہے وہاں طالبان نے بھی افغان سرزمیں کو داعش اور دوسری عسکریت پسند تنظیموں کا محفوظ پناہ گاہ نہ بننے اور امریکہ کے خلاف استعمال نہ ہونے
مزید پڑھیے


محسود قتل کیس : ایک نیا موڑ

پیر 28 جنوری 2019ء
محمد حسین ہنرمل
پچھلے سال تین جنوری کو سہراب گوٹھ (کراچی) کے ایک ہوٹل سے لاپتہ ہونے والے خوبرو قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کے مارنے کی خبر تیرہ جنوری کو ایس ایس پی راو انوار اینڈ کمپنی نے بریک کی۔خبر میں قوم کو بتایا گیا کہ نقیب اللہ محسود تین اور دہشتگردوں سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا او ر ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیاہے ۔انہی دنوں وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے پولیس مقابلوں کے مذکورہ سپیشلسٹ رائوانوار نے الزام لگایا کہ’’ نقیب اللہ محسود نے دہشتگردی کی تربیت میران شاہ سے حاصل کی تھی اور
مزید پڑھیے








اہم خبریں