BN

ملتان



حکومت کورونا کا بوجھ اکیلے نہیں اٹھاسکتی: شاہ محمود

بدھ 01 اپریل 2020ء
ملتان (سپیشل رپورٹر،خصوصی رپورٹر،این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے قوم کو 1200 ارب روپے کا تاریخی ریلیف پیکیج دیا،حکومت اکیلے بوجھ نہیں اٹھاسکتی، عوام نے بھی تعاون کرنا ہے ۔وائرس کیخلاف متحدہونیکا وقت ہے لیکن مخالفین پوائنٹ سکورنگ کررہے ۔ سرکٹ ہاؤس ملتان میں کورونا وائرس اور انصاف امداد پیکیج کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی اور قومی سطح پر کورونا وائرس کے ٹرینڈکا بغور جائزہ لے رہی ہے ۔ حکومت آئی ایم ایف،ورلڈ بینک
مزید پڑھیے


بارش : وہاڑی میں آسمانی بجلی سے دو بچے جاں بحق

جمعه 27 مارچ 2020ء
لاہور، اسلام آباد ، وہاڑی، ملتان ( اپنے رپورٹر سے ، لیڈی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، جنرل رپورٹر) پنجاب، خیبر پی کے کے مختلف اضلاع ، کشمیر ، ژوب اور مٹھی میں بارش ہوئی، سندھ بھر میں بھی بارش ہوئی، کراچی میں بوندا باندھی، وہاڑی کے نواحی علاقہ ہیڈ اسلام کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ، موضع خیر ودیہ بستی مئے میں صحن میں کھیلتے ہوئے 14 سالہ افتخار اور 9 سالہ علی آسمانی بجلی کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے
مزید پڑھیے


کئی شہروں میں بارش ، ژالہ باری ،گندم ودیگرفصلوں کو نقصان

جمعرات 26 مارچ 2020ء
لاہور ،اسلام آباد ،ملتان ، پشاور (لیڈی رپورٹر،سٹا ف رپورٹر ،نیوز رپورٹر ،نمائندہ 92نیوز) کئی شہروں میں گزشتہ روز بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے گندم ،چنے اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا۔ملتان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ،بارش کے باعث میپکو ریجن کے کئی فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور اور جنوبی وزیرستان میں طوفانی بارش و ژالہ باری نے تباہی مچادی۔ژالہ باری
مزید پڑھیے


عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل: پنجاب،خیبر پختونخوا میں مارکیٹیں بند، بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل

اتوار 22 مارچ 2020ء
لاہور،اسلام آباد،کراچی ،ملتان،ڈیرہ غازیخان، چمن،مظفرآباد ( جنرل رپورٹر ،نمائندہ خصوصی سے ، خصوصی نمائندہ، نامہ نگار خصوصی ، وقائع نگار ،سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ،بیورو رپورٹ، 92 نیوز رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک بھر میں کرونا وائرس کے 249 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعدمجموعی تعداد 749 ہوگئی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت نے شاپنگ مال، مارکیٹیں، پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات دو روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا ۔ہفتہ کو سندھ میں 144، پنجاب میں56 ،گلگت بلتستان میں 34، بلوچستان میں 10، خیبر پختونخوا میں 8 اور اسلام آباد میں ایک نیا کیس سامنے آیا ۔
مزید پڑھیے


پاکستان میں بھی کرونا سے 2جاں بحق،مریض 304 ،یکم جون تک تمام امتحانات ملتوی

جمعرات 19 مارچ 2020ء

اسلام آباد ،پشاور ،لاہور، مردان، گلگت، کراچی،ملتان ، مظفرگڑھ ،ڈی جی خان ،سکھر (خبر نگار خصوصی،سپیشل رپورٹر،نامہ نگار ، وقائع نگار ، سٹاف رپورٹر ،خصوصی رپورٹر،جنرل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ، بیورو رپورٹ، 92 نیوز رپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں )پاکستان میں بھی کروناوائرس سے دو مریض جاں بحق ہو گئے ، کرونا وائرس کے مزید67 کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 304 ہو گئی ۔ خیبر پختونخوا میں کرونا سے متاثرہ 2مریض جاں بحق ہوگئے ۔ مردان کا رہائشی 50سالا سعادت خان9مارچ کو سعودی عرب سے پاکستان آیا تھا اور17مارچ کو اس میں کرونا کی تصدیق
مزید پڑھیے




مری سمیت تمام سیاحتی مقامات جانے پر پابندی ، پنجاب: شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس رات 10بجے بند ،دفاتر میں آمدورفت محدود

جمعرات 19 مارچ 2020ء

لاہور،ملتان(خصوصی نمائندہ، خبرنگار، مانیٹرنگ ڈیسک،92 نیوزرپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 189مشتبہ کیسز ہیں جبکہ28مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔وہ ملتان میں لیبر کمپلیکس میں قائم کئے گئے قرنطینہ مرکز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ،وزیراعلیٰ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 5ارب روپے کے خصوصی فنڈز کے قیام کا اعلان کیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ آفس میں ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ،مری سمیت سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے ،سیکرٹریٹ
مزید پڑھیے


کرونا مریضوں کی تعداد 237 ، سندھ میں جزوی لاک ڈائون، سعودی عرب میں باجماعت نماز پر پابندی

بدھ 18 مارچ 2020ء
لاہور،کراچی ،کوئٹہ ،پشاور،ملتان ،بیجنگ،واشنگٹن،ریاض (نمائندہ خصوصی سے ،جنرل رپورٹر، نیوز رپورٹر،92 نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)ملک بھر میں کرونا وائر س کے مزید 53مصدقہ کیسز سامنے آگئے ، متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر237 ہوگئی۔ سندھ میں 172، پنجاب 26، بلوچستان 16، خیبر پختونخوا 16، اسلام آباد2 اور گلگت کے 5 شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ۔گزشتہ روز پنجاب میں 24، تفتان سے سکھر منتقل زائرین میں مزید 15، کراچی میں 7، بلوچستان میں6 اور خیبرپختونخوا میں ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پنجاب
مزید پڑھیے


کرونا:سندھ114،کے پی کے میں بھی 15 نئے کیس؛دنیا میں 7067 ہلاکتیں

منگل 17 مارچ 2020ء

لاہور، کراچی ،پشاور،ملتان (،رپورٹنگ ٹیم ، 92نیوز رپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ میں گزشتہ روز 114افراد میں کرونا نکلا جس سے صوبہ میں کیسز کی تعداد 150 ہوگئی جبکہ خیبر پی کے میں پہلی بار 15 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی تعداد 183 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹو یٹ میں بتایا کہ سندھ میں ایران سے تفتان بارڈرسے سکھر آنے والے 110 افراد میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ، اب تک 119 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 34 کیسز
مزید پڑھیے


لاہور میں کرونا کا پہلا کیس ،سندھ میں18نئے مریض: کرتارپورراہداری بھی بند

پیر 16 مارچ 2020ء

لاہور، اسلام آباد،کراچی، ملتان،ڈیرہ غازیخان، قصور (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان ، 92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں ) پنجاب میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا،صوبے بھر میں دفعہ144 نافذ کر دی گئی، اسلام آباد میں ایک جبکہ سندھ میں مزید 18افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،ایک روز میں 20کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مجموعی تعداد 53 ہوگئی۔ لاہور میں کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کا کہنا ہے 10 مارچ کو برطانیہ سے آنے والے 54 سالہ شہری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ مریض کو علامات
مزید پڑھیے


ملتان : بینک گارڈ نے3 ساتھیوں کیساتھ 7 کروڑ کا سو نا لوٹ لیا

پیر 09 مارچ 2020ء
ملتان( جنرل رپورٹر)ملتان میں محافظ ہی لٹیرے بن گئے ،نجی بینک کے سکیورٹی گارڈ نے ساتھی کے ہمراہ اپنے ہی ساتھی سکیورٹی گارڈ کو رسیوں سے باندھ کر گیس کٹر و دیگر آلات کی مدد سے سونے سے بھرے لاکرز کاٹ ڈالے ، مبینہ طور پر 7 کروڑ مالیت کا سونا لوٹ کرفرار ہوگئے ۔ملتانکے علاقے چوک قذافی پر واقع نجی بینک میں 7 اور 8 مارچ کی رات 1 بجے کے قریب بینک کا سکیورٹی گارڈ واجد علی جو کہ شفٹ مکمل ہونے کے باوجود بینک میں موجود رہا، اس دوران نیا سکیورٹی گارڈ محمد نواز بھی ڈیوٹی کے
مزید پڑھیے