اسلا م آباد ،لاہور،ملتان،ڈیرہ غازیخان، رحیم یارخان، سیالکوٹ(رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید20افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد30173ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.11فیصد رہی،847نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 36803ہو گئے ،1113مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید 1236مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ۔وزارت قومی صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40127کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 319نئے کیس سامنے آگئے اور ایکٹو کیس5302ہو گئے جبکہ مزید4مریضوں کی جان چلی گئی، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا سے ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔صوبہ میں اموات کی کل تعداد 13497ہوگئی۔لاہور سے کورونا کے مزید198،ملتان سے 17، راولپنڈی سے 15، منڈی بہاؤالدین سے 13،فیصل آباد سے 12،ساہیوال سے 9، بہاولپور سے 6، شیخوپورہ اورڈیرہ غازیخان سے 5پانچ،گوجرانوالہ سے 4،سرگودھا، رحیم یار خان، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور قصور سے 3 تین کیس رپورٹ ہوئے ۔ صوبہ میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1.9 فیصد ر ہی جبکہ لاہور میں 4.5 فیصد، راولپنڈی میں 1.6 فیصد، فیصل آباد میں 0.8 فیصد، ملتان میں 1.8 فیصد اور گوجرانوالہ میں 0.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دنیا بھرمیں ہلاکتیں59لاکھ70ہزار سے زائد ہو گئیں۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی کل تعداد 513800 سے زائدہوچکی جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں تمام کورونا پابندیاں اٹھا لی گئیں۔ وزیر اعلیٰ د ہلی کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا گیا کہ کورونا پھیلا ئوکی صورتحال اب بہتر ہو گئی ہے اور پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے ۔ لوگ اب خود ہی ماسک وغیرہ کا استعمال کریں اور وائرس کے پھیلا ئوکی روک تھام کیلئے احتیاط برتیں۔ یکم اپریل سے نئی دہلی میں تمام سکول بھی مکمل طور پر کھول دیئے جائینگے ۔