لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ آفرین خان کی سالگرہ ، ساہیوال میں ساتھی اداکاروں کے ہمراہ سالگرہ کیک کاٹا ، تفصیلات کے مطابق اداکارہ آفرین خان نے اپنی سالگرہ گذشتہ رات میرین تھیٹر ساہیوال میں منائی جس میں ان کے تمام ساتھی اداکار و اداکارائیں شریک ہوئیں جن میں اداکارہ لائبہ خان،مدیحہ خان،مکھناں،بابرہ علی،اداکار ندیم چٹا،سردار جمال و دیگر شامل تھے اس تقریب کی میزبانی کے فرائض شہزاد عاصی نے اداکیئے ۔ اس موقع پراداکارہ آفرین خان نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور سب کا شکریہ اداکیا۔