اسلام آباد (خبرنگار) سپریم کورٹنے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11سے منتخب رکن معظم علی کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے لاڑکانہ کے مذکورہ حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیدیا ۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ندا کھوڑو کی اپیل منظور کی اور الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم کرکے اثاثے چھپانے پر معظم علی کو ڈی سیٹ کرکے دوبارہ الیکشن کیلئے شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا ۔