مکرمی !ہم ہر سال5 اکتوبر کو اساتذہ کے احترام میں ٹیچر ڈے مناتے ہیں۔جو طالب علم اپنے استاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہ علم کے میدان میں زیادہ کامیاب رہتے ہیں- ترقی اور تہذیب کا سہرا استاد کے سر ہیاسی لیے استاد کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔کسی بھی قوم کی ترقی علم پر ہی موقوف ہے اور علم کی ترقی کا دارو مدار استاکی ذات پر ہے-استاد ایک ایسا چراغ ہے جسں سے ہزاروں چراغ جلتے ہیں سچ یہ ہے کہ استاد پوری قوم کا محسن ہوتا ہے اور محسن کا احترام ہر قوم کے ہر فرد پر لازم ہے - (افشاں علی ،کراچی )