لاہور(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چودھری اقبال گجر نے فرح خان کو اپنی بہو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا،اپنے ایک ویڈیوبیان میں چودھری اقبال گجر نے کہا فرح گجرسے میراکوئی تعلق ہے نہ رشتہ،اسکاشوہرمیرابیٹاضرور ہے اس نے بغاوت کرکے شادی کی ہے ، اس کے بعدمیراانکاکوئی تعلق نہیں،میں نے اسکوبہوتسلیم کیانہ وہ میری بہوہے ،جتنابھی وہ اقتدارمیں رہی میں نے کوئی رشتہ نہیں رکھا، فرح کے کاموں سے میرا کوئی تعلق نہیں ، فرح خان کے خاندانی پس منظر کا مجھے معلوم نہیں، فرح خان نے میرے بیٹے کو ہمارے خلاف کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کی پہلی بیوی میری انتہائی قریبی رشتہ دار اور میری بیٹیوں کی طرح ہے ، اس کے بچے ہیں میں ان کا سر پرست ہوں میں انہیں کیسے چھوڑ سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا جتنا مرضی سمجھدار ہو عمران خان جتنا سمجھدار تو نہیں، عمران خان جس طرح خواتین کے چنگل میں آگیا،اس طرح میرا بیٹا بھی ا س کے چنگل میں آگیا۔