لا ہور (اپنے نیوز رپورٹر سے )انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز پر سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی کا ٹاسک مکمل ہوگیا ، لاہور کے 3887پولنگ سٹیشنز پر 38ہزار 543 سرکاری ملازمین ڈیوٹی دیں گے ،الیکشن سیل نے 2ہزار سرکاری ملازمین کو بیک اپ کے طور پر رکھ لیا ،بیک اپ پر رکھے 2ہزار ملازمین کو ایمرجنسی کی صورت میں بھیجا جائیگا،انچارج سید دلدار شاہ ،سینئر سول جج شکیب عمران نے ڈیوٹیاں کا کام مکمل کردیا ،ڈیوٹیوں کے بعد ریٹرننگ آفیسرز کو سٹاف کی حتمی فہرستیں جاری کردی گئیں ،الیکشن سیل کے عملے نے فہرستیں ڈی او آر ،الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے ۔