اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر13 امیدواروں کو 3 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ کر دیا ہے جبکہ 43 یونین کونسل چئیرمینوں ،کونسلروں اور سرکاری ملازموں کو شوکاز نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں۔ ڈ پٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا ہے کہ ضلع میں صاف شفاف منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کو ہر صورت میں ممکن بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا گیا ہے اور اس سلسلہ میں ضلع میں 14 مانیٹرنگ ٹیمیں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے خلاف ورزی پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو 30 ہزار روپے فی کس جرمانہ کیا گیا ہے ۔