لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کر دی گئی۔معتبر ذرائع کے مطابق ہفتہ کو سرکاری تعطیل کے باوجود اس ضمن میں محکمہ داخلہ پنجاب متحرک رہا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کو گذشتہ دوپہر بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے صوبہ کے حساس مقامات کے لئے جو ریکوزیشن بھجوائی تھی وہ منظور کر لی گئی ہے لہذا ترجیحی بنیادوں پر پاک فورسز کے مسلح دستوں کی تمام ڈویژنل، ضلع اور تحصیل کی سطح پر فوری تعیناتی کی جانا مناسب ہے ۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی پیشگی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں دستوں کی تعیناتی کا عمل رات گئے تک جاری رہا۔ فوج کے دستے آج مختلف شہروں میں گشت بھی شروع کر دیں گے ۔