کراچی ( صباح نیوز) امریکہ میں پھیھڑوں کے مرض میں مبتلا شخص کی موت کو ای سگریٹ سے ہونے والی پہلی موت قرار دیا جا رہا ہے ۔امریکی ریاست الی نوائے میں پھیپھڑوں کے بدترین مرض سے ہونے والی ایک شخص کی موت کو امریکہ میں ای سگریٹ سے ہونے والی پہلی موت قرار دیا جا رہا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ مریض کی موت کی وجہ ہو سکتی ہے ، ای سگریٹ یا ویپنگ کو عام سگریٹ کے مقابلے کم نقصان دہ تصور کیا جاتا ہے ۔