لاہور(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے ایک بھی وعدے پر عملدرآمد نہیں ہو سکا عمران خان کس ایک سالہ کارکردگی کی بات کرتے ہیں نہ عوام کو پچاس لاکھ گھر ملے اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں ملیں البتہ لوگوں کے بے گھر ہونے اور بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔