مکرمی ! میں آپ کے اخبار کے توسط سے حکام بالا کی توجہ ضروری مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں اور وہ مسئلہ انسانی اعضاء کی اسمگلنگ ہے جو ایک نہایت اہم مسئلہ ہے جو نہ صرف جرائم کو بڑھاوا دے رہا ہے بلکہ نسل کشی میں بھی اضافہ کررہا ہے ۔غیر قانونی اسمگلنگ روز بروز بڑھتی جارہی ہے مجرمانہ ذہنیت کے لوگ، خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کو اغواء کررہے ہیں۔اس غیر قانونی سرگرمی کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ (عالمہ زہرا،کراچی)