لاہور(کلچرل رپورٹر)نامور شاعر ایس ایم صادق نے کہا ہے کہ پچاس سال سے شاعری کررہاہوں اور عزت بنائی ہے ،اکرم راہی نے ان کا کلام چوری کرکے اپنے نام کرلیا ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم صادق نے کہا کہ آئی پی او میں اکرم راہی نے میرے تیرالہ چودہ سو گانے جعل سازی سے اپنے نام رجسٹرڈ کروالئے ہیں۔میں نے اس کے ساتھ 15 سے 20 سال کام کیا۔منشیات فروشی کیس میں جب یہ گلوکار پکڑا گیا تو میں نے اس کے ساتھ کام کرنا چھوڑا دیا۔نصرت فتح علی خان،شوکت علی،عارف لوہار، مراتب علی،جواد احمد ،ابرار الحق ، بشری صادق،شبنم مجید ،راحت فتح علی خان اور بہت سے گلوکاروں نے میرے لکھے گانے گائے ہیں۔