لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ ماہ ہونیوالے الیکشن کیلئے پیاف فائونڈالائنس غیر معمولی طور پر متحرک ہوگیا ہے اور اس حوالے سے دونوں اطراف سے انتخاب میں کامیابی کے لئے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ، پیاف فائونڈر ز الائنس کی لاہور چیمبر الیکشن 2019-20 کے لیے افتتاحی تقریب آج ہوگی جس میں الائنس کے تمام امیدواران کا اعلان کیا جائے گا ۔ افتتاحی تقریب میں میاں انجم نثار ، میاں محمد اشرف ،الماس حیدر ، خواجہ شہزاد ناصر ، فہیم الرحمان سہگل ، میاں مصباح الرحمن ،میاں شفقت علی، افتخار علی ملک ، محمد علی میاں ،شیخ محمد آصف ،عرفان قیصر شیخ ، مظفر علی ،سینیٹر ظفر اقبال چوہدری ودیگر کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔