لاہور( اپنے رپورٹر سے ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے چار افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ڈائریکٹر کچی آبادیز بشری نصیر کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر نیا پاکستان اپارٹمنٹس ڈائریکٹوریٹ، مدثر مجید کو ڈائریکٹر کچی آبادیز، ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ ،حنا رخ کو تبدیل کر کے نیا پاکستان اپارٹمنٹس ڈائریکٹوریٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ مینجمنٹ اینڈ مارکیٹنگ،ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عباس کو تبدیل کر کے ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ میں سینئر اسٹیٹ افسر لگا دیا ہے ۔