مکرمی !بھارت میں مسلمانوں کو مسلسل جبر و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ بھارت کے سیکولرازم کے دعووں کی نفی ہے۔۔ پے در پے واقعات سے لگتاہے کہ مودی سرکار نے درندے چھوڑ دیئے ہیں جو مسلمانوں کو بہانے بہانے موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں۔۔ یہ المناک واقعات پوری دنیا کے امن پسند اورمذہبی رواداری کے علمبرداروں کو اپنی طرف متوجہ کررہے ہیں کہ وہ دیکھیں کہ بھارت میں کیا ہورہا ہے۔ بھارت میں ہندو قوم پرستی موجود تھی لیکن مودی حکومت کے بعد سے اس میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دیا ہے لیکن مغرب اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے اس پردم سادھے ہوئے نظر آتے ہیں۔ مسلمانوں کے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے وہ بھارت کا سیکولر اور جمہوری چہرہ داغدار کر رہا ہے۔ ہندوستان کے لبرل اور غیرمتعصب طبقات کا بھی فرض ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی مذھبی منافرت اور ہندتوا کا راستہ روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ (منورصدیقی‘ لاہور)