لاہور(شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ مہک نورنے کہاہے کہ شوبز سے وابستہ لوگوں کی زندگی شایددوسروں کی نسبت زیادہ مشکل ہوتی ہے لیکن وہ اس کا برملااظہار نہیں کرتے ، میرے خیال میں دوسروں کی خوشی کے لئے اپنی خوشیاں قربان کرنا ہی اصل زندگی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں مہک نورنے کہا کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ شدید بخار یا کام کرنے کا دل نہ چاہنے کے باوجود آپ کو اپنی کمٹمنٹ پوری کرنا ہوتی ہے اور سٹیج پر جانا ہوتا ہے او ریہی صورتحال فلموں کی شوٹنگ کے دوران بھی ہوتی ہے ۔ فنکار بڑا حساس ہوتا ہے لیکن کیونکہ اس نے لوگوں کو تفریح کا سامان مہیا کرنا ہوتا ہے اور اسے نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے چہرے پر خوشیاں دکھاناہوتی ہیں۔