اسلام آباد،لندن (سپیشل رپورٹر،نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے قیاس آرئیاں کرنے والے بے فکر رہیں، طبی معائنے کیلئے برطانیہ آیا ہوں، جلد واپس آؤں گا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں جہانگیر ترین نے اپنے دورہ برطانیہ پر وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ میڈیا میں میرے دورہ برطانیہ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ قیاس آرئیاں کرنے والے بے فکر رہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ۔ مجھے سال میں 2 بار چیک اپ کیلئے برطانیہ آنا ہوتا ہے ، چیک اپ مکمل کر کے جلد پاکستان لوٹوں گا۔