کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈسکاؤنٹ کے چکر میں تْرکی کے تین مختلف ہسپتالوں میں گئیں۔ایک ٹاک شو میں اداکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں وہ انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز کے لئے تْرکی گئیں تھیں جہاں اْن کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی۔اْنہوں نے بتایا کہ اْنہیں اپنڈکس کا درد ہوا تھا جس کی وجہ سے فوری آپریشن کیا گیا تھا۔حمیمہ ملک نے کہا کہ ترکی میں ہسپتال بہت مہنگے ہیں ۔