لاہور(گوہر علی) محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے پنجاب بھر میں جانوروں کو عطائیوں سے بچانے کے لئے گرینڈ آپریشن کیا ،237 مقدمات درج کرلئے گئے ، گزشتہ چھ ماہ میں بریڈنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر157،فیڈنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر72اور پولٹری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، عطائیوں کے اناڑی پن کی وجہ سے کئی جانوروں کی نسلیں تباہ ہوگئیں جبکہ کئی جانور بانجھ پن کا شکارہیں، صوبہ بھر میں 7 ہزار سے زائد جعلی ڈپلومہ ہولڈر اور بغیر کسی سند کے کام کرنے والے عطائیوں کے ساتھ ساتھ فیڈ ،پولٹری اور بریڈنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فو ری کارروائی جاری ہے ،ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں ہزار ایسے آرٹیفیشل انسیمی نیشن ٹیکنیشن جن کے پاس مطلوبہ قابلیت اورتجربہ نہ ہے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، محکمہ لائیو سٹاک ا کو شکایت ملی ہے کہ ان کی نا تجربہ کاری کی وجہ سے جانور مختلف بیماریوں کاشکا رہورہے ہیں اور کئی جانوروں کی نسلیں بھی متاثر ہوئی ہیں جس کے بعد ان اتائیوں کو کام کرنے روک دیا ہے اور انہیں ہدایات کی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور،یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد اور چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور سے مطلوبہ قابلیت کا امتحان پاس کریں۔