لاہور(اپنے رپورٹر سے )کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیپٹن ریٹائر سیف انجم کی ہدایت پر ڈس انفیکشن ٹنلز کی تنصیب کاآغاز کردیا گیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی ایل سید علی عباس بخاری اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ انکوائری امین اکبر چوپڑا کی زیر نگرانی میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے عملہ نے جی او آر ون کلب چوک کے مرکزی دروازے پر ڈس انفیکشن سپرے ٹنل کی تنصیب کی۔ چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری نے بتایا کہ 10 ڈس انفیکشن ٹنل بنوائیں جائیں گی جو کہ ہسپتالوں، بینکس اور عوامی مقامات پر رکھی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ تجرباتی طورپر پہلی ڈس انفیکٹ ٹنل ٹاؤن ہال میں لگائی گئی جبکہ دوسری جی او آر ون کے اینٹری گیٹ پر لگائی گئی ہے ۔