بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں لوگوں نے کاروبار چلانے کیلئے منفرد طریقے ڈھونڈ لیے ہیں۔ کچھ حجام اپنی انوکھی حرکت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہیں، سوشل میڈیا پر ایک چینی خاتون ہیئر ڈریسر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو اپنے گھر کی کھڑکی سے ہاتھ باہر نکال کر گاہکوں کے بال کاٹ رہی ہیں۔خاتون حجام نے ماسک پہنا ہوا ہے، لوہے سے سلاخوں کے درمیان سے ہاتھ باہر نکال کر گاہکوں کے اصرار پر بال کاٹ رہی ہیں۔