اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے لئے سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کررہے ، تنخواہ دار طبقے کے لئے واقعی مشکل وقت ہے ، پاکستان سب سے سستا ملک ہے ، پٹرول کی قیمت میں اضافہ عالمی سطح پر تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے ہے ،اس کے باوجود تیل درآمد کرنے والے تمام ملکوں سے سب سے سستا پٹرول اور ڈیزل ہمارے ملک میں ہے ،دنیامیں پٹرول کی قیمتیں 47فیصدبڑھیں،پاکستان میں 11فیصدبڑھائی گئیں، اس بارپاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا جس طرح ٹیکسوں کی صورت میں آمدنی بڑھتی جائے گی، ہم تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کو حل کریں گے ،انڈسٹری والوں سے کہتاہوں اپنے مزدوروں کی تنخواہیں بڑھائیں۔