لاہور( شوبز ڈیسک) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور کامیڈین اداکار افتخا رٹھاکر نے کہا ہے کہ خدا کی ذات کسی کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیتی اور اسے اس کا صلہ کسی نہ کسی صورت میں ضرور ملتا ہے ،نیک نیتی سے کام کرتا ہوں اور میرا دعائوں پر بھی ایمان کی حد تک یقین ہے ۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ دنیا میں یہ کبھی نہیں ہوا اورنہ ہو سکتا ہے کہ جس نے سچی لگن کے ساتھ محنت کی ہو اور اس کو خدا کی ذات نے صلہ نہ دیا ہو۔اس کی زندہ مثال میری اپنی ذات ہے اور پھر شوبز سمیت دیگر شعبوں میں اس کی بے شمار مثالیں موجود ہیں ۔