لاہور(نمائندہ خصوصی سے )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام سات روزہ ختم نبوتؐ کورس برائے خواتین مدرسہ فاطمۃ الزہرا اچھرہ میں ہونیوالا اختتام پذیر ہوگیا ۔ کورس کی اختتامی تقریب پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی ۔ کورس میں پوزیشنز ہولڈر کوانعامات اور تعریفی سڑٹیفکیٹ دیے گئے ۔ کورس کی اختتامی تقریب میں مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، حافظ محمداشرف گجر، مولانا عبدالنعیم،مولانا خالد محمود ، مولانا سعید وقار، مولانا زبیرجمیل ، مولانا محمدنیاز ود یگر نے شرکت کی ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے علما نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے ۔ خواتین نے اسلام کیلئے عظیم قربانیاں دیں ،اسلام کی ترویج اور اشاعت میں خواتین کا کردار کسی سے مخفی نہیں۔صحابیات سے لے آج تک خواتین نے دین اسلام کی ترویج اور اشاعت کیلئے خواتین مردوں کی شانہ بشانہ رہی ہیں اورآپ ﷺ کی تکریم اور حرمت کیلئے خواتین نے مثالی کردار ادا کیا ہے ۔