بالٹی مور(ویب ڈیسک) جان ہاپکنز یونیورسٹی، امریکہ میں تیار کردہ روبوٹ سرجن نے دنیا میں پہلی بار مکمل خودکار طور پر چار کامیاب آپریشن کرکے سرجری کی نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔پیٹ کے یہ تمام آپریشن تجرباتی تھے جوجانوروں پر کیے گئے ۔ ان کے بعد یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ روبوٹ سرجنز جلد ہی انسانوں کے خودکار آپریشن کرنے لگیں گے ۔یہ صرف روبوٹ نہیں بلکہ روبوٹ بازو، تھری ڈی کیمروں، حساسیوں (سینسرز) اور خصوصی الگورتھم پر مشتمل ایک بھرپور نظام ہے جسے مختصراً سٹار (STAR) کا نام دیا گیا ہے ۔