اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت اڑھائی لاکھ مریضوں کو بالکل مفت علاج کی فراہمی پرخیبر پختونخوا کے عوام اورصوبائی حکومت کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہی وہ پاکستان ہے جس کی جانب ہم بڑھ رہے ہیں۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ بہت مبارک خیبر پختونخوا! خیبر پختونخوا صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت اڑھائی لاکھ مریضوں کو بالکل مفت علاج میسر آیا۔ وزیر اعظم نے کہا یہی وہ پاکستان ہے جس کی جانب ہم بڑھ رہے ہیں ، جس کا خواب علامہ اقبالؒ اورقائد اعظم نے دیکھا۔