سان فرانسسکو(ویب ڈیسک )بچوں میں توجہ کی کمی دورکرنے کے عام مرض ’اے ڈی ایچ ڈی‘ کو دور کرنے والا ایک ویڈیو گیم بنایا گیا ہے جسے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) نے منظورکرلیا ہے ۔ اینڈیور ایکس میں مختلف کارٹون کردار سامنے آتے ہیں جو 8 سے 12 سال تک کے بچوں کے لیے بنایا گیا ہے ۔اس میں ایک کارٹون کردار کے ساتھ بچے کو مراحل پار کرنے ہوتے ہیں۔ اس طرح بچے کی توجہ بہتر ہوتی ہے اور اس کا اثر عام زندگی پر بھی دکھائی دیتا ہے