لاہور(کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا ہے کہ میں یہ بات پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ آپ زندگی میں اپنے مقاصد اعلی رکھیں اور ان پر دل جمی سے محنت کریں تو کامیابی آپ کے قدم ضرور چومے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے دی آرٹ انسٹی ٹیوٹ کی دو روزہ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر آمنہ وہاج اور دی آرٹ کے سربراہ کے ایم اصغر قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔آمنہ وہاج نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں اعلی کام کوپسند کیا جاتا ہے ،اچھاکام کرنے والوں کے لئے مارکیٹ میں بے پناہ مواقع ہیں۔اصغر قریشی نے نمائش میں تشریف لانے والے تمام شرکاکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔