رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ میں عطائی نے ایک اور خاتون کی جان لے لی ، تھانہ سٹی کے علاقہ جودھودھیر میں محمد ارشد کی بیوی کوثر کو گزشتہ شب پیٹ شدید درد اٹھا تو گھر والے اس کو گائوں میں واقع میڈیکل سٹور پر لے گئے ، جہاں عطائی نے خاتون کو درد کا نامعلوم انجکشن لگایا ، گھر آنے پر حالت مزید بگڑ گئی ،صبح پھر اسی عطائی کو گھر لے آئے ، اس نے ایک اور ٹیکہ لگادیا ، خاتون کی طبیعت تشویش ناک ہوگئی توعطائی نے اس کو سرکاری ہسپتال میں لیجانے کا مشورہ دیا ، گھر والے مریضہ کو رائے ونڈ ہسپتال لے کر جارہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ، عطائی اپنی دکان بند کرکے فرار ہوگیا، متوفیہ کے پانچ بچے 17سالہ اسد،14سالہ عنصر،13سالہ نمرہ ،12سالہ سویرا،اور 8سالہ تانیہ عطائی ڈاکٹر کی غفلت سے ماں کی شفقت سے محروم ہوگئے ، ارشد اور بھائی نوید نے بتایا علاقہ میں عطائی افراد قیمتی جانوں سے کھلواڑ کررہے ہیں ۔