لاہور( کامرس ڈیسک)ڈیسکون انجینئرنگ کی جانب سے قطر گیس شٹ ڈاؤن کیلئے افرادی قوت کی فراہمی کی غرض سے ملک بھر میں بھرتیوں کی ایک کامیاب مہم کا انعقاد کیا گیا۔ڈیسکون کی ٹیم انتہائی انتھک محنت کے بعد شٹ ڈاؤن کیلئے درکار مطلوبہ بھرتیاں کرنے میں کامیاب رہی ۔قطر گیس شٹ ڈاؤن کیلئے افرادی قوت کی فراہمی سے ڈیسکون ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ،اس قسم کے منصوبوں سے ڈیسکون نہ صرف پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ ترسیلات کی مد میں قیمتی زرمبادلہ کی آمد کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔اس حوالے سے ڈیسکون کے ہیڈ آف مین پاور سروسز مرتضیٰ علی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لئے انتہائی فخر کی بات ہے کہ ہم اپنے صارفین کو اعلیٰ معیاری خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔