اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) ریئر ایڈمرل زبیر شفیق کو پاک بحریہ کا کمانڈر سنٹرل پنجاب تعینات کردیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر سنٹرل پنجاب کی تبدیلی کی تقریب لاہور میں ہوئی۔اس موقع پر ریئر ایڈمرل زبیر شفیق نے ریئر ایڈمرل زاہد الیاس سے کمانڈر سنٹرل پنجاب کا چارج لیا۔ کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ ریئرایڈمرل زبیر شفیق نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس سے قبل وہ ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (پرسنل) کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔