لاہور(اپنے رپورٹر سے )واسا کو سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے مطلوبہ اراضی کی قیمت کے تعین کی آزادانہ سٹڈی کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ آزادانہ سٹڈی کے کنٹریکٹ کے حصول کیلئے درخواست دینے والی دونوں نجی فرمز نا اہل قرار دیا گیا۔ دونوں نجی فرمز کو واسا کے قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے کے باعث نااہل قرار دیا گیا۔اس حوالے سے واسا کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے دونوں نجی فرمز کی ایولوایشن رپورٹ جاری کردی۔واسا نے اراضی کی قیمت کا تنازعہ حل کرنے کیلئے آزادانہ سٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔واسا کو موضع گانجا، ساندھو، بھسین اور جنڈیالہ ضلع لاہور میں 120 ایکڑ اراضی درکار ہے ۔واضح رہے کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے واسا کو آسان شرائط پر قرضہ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن بینک نے اپنی پالیسی کے تحت اراضی ایکوائر کرنے کیلئے متاثرین کو فیئر مارکیٹ ویلیو کے مطابق ادائیگیاں کرنیکی شرط عائد کی تھی۔