7 اکتوبر ہفتہ کو دنیاکی تاریخ میں درج ہو چکا جب دنیا کی انتہائی طاقتور ناجائز ریاست اسرائیل پردنیا کی سب سے بڑی جیل قرار دیئے جانے علاقے غزہ سے حماس کے مجاہدین نے ایک ہی وقت میں طوفان الاقصی کے نام سے بری،بحری ،فضائی حملے کر جنوبی اسرائیل کے پینتیس سے چالیس کلو میٹر علاقے پر قبضہ کر لیا ان حملوں میں1200سے زائد اسرائیلی شہری اور فوجی مردار ہو ئے ہیں اور مجاہدین کئی فوجی جنرلز سمیت لاتعداد اسرائیلی فوجی اور شہریوں کو یرغمال بنا کر غزہ لے آئے ہیں خود کو ناقابل تسخیر سمجھے جانے اسرائیل پرمجاہدین کے ان حملوں نے اسرائیل سمیت پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور ہر کسی کی زبان پر یہی سوال ہے کہ دنیا کی مضبوط ترین، جدید آلات سے لیس، آہنی اسرائیلی باڑ کو آخر مجاہدین نے کیسے پار کیا؟ اسرائیل کے خود کوناقابل تسخیر ہونے گھمنڈ کو توڑنے والے اللہ تعالیٰ کے یہ ابابیل دنیا بھر کے مسلمانوں سے خراج تحسین پا رہے ہیں۔ اسرائیل کا سامنا کسی ملک کی منظم تربیت یافتہ فوج سے ہوتا تواب تک اسرائیل کا نام و نشان صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہوتا اور ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب دجال کے پیرو کار اسرائیل سمیت دیگر شیطانی قوتوں کا خاتمہ ہوگا۔ (امتیاز علی آرائیں(حیدر آباد پریس کلب )