فیصل آباد(گلزیب ملک) فیصل آ باد سمیت پنجاب بھر میں مقدمات میں ملوث دس ہزار پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کا رروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، محکمانہ کا رروائی کے حوالہ سے مقدمات میں نامزد پولیس ملازمین کی فہرستوں کی تیاری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ،ان پولیس ملازمین کے خلاف تھانہ جات اور اینٹی کرپشن میں قتل ، اغوا برا ئے تاوان ، ڈکیتی ، را ہزنی ، اختیارات کا نا جائز استعمال ، رشوت لینے ، جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کئے جا نے سمیت دیگر جرائم کے تحت مقدمات درج ہیں۔ پولیس ذرا ئع کے مطابق اس وقت فیصل آ باد سمیت پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں دس ہزار سے زائد ایسے پولیس ملازمین موجود ہیں جو کہ اپنی مجر مانہ سر گرمیوں کی بناء پر مقدمات میں نامزدکئے گئے ہیں۔ تین درجن پولیس افسران ایسے ہیں جن کے خلاف بیگناہ شہریوں کو قتل کئے جا نے کے مقدمات فیصل آ باد ، لاہور سمیت دیگر تھانہ جات میں درج ہیں ، جبکہ قانون شکنی کی بنا پر صو بائی دارالحکومت سے وابستہ پولیس ملازمین کے خلاف مقدمات کی تعداد1042 ،فیصل آ باد میں578 ، وفاقی دارالحکومت اور اسکے جڑا واں شہر میں437 ، ملتان میں 513 ، گوجرا نوالہ میں617 بتائی جاتی ہے ۔ صو بہ بھر میں مقدمات میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کا رروائی کئے جا نے کے فیصلہ کے بعد مقدمات میں نامزد پولیس ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ اپنے بچاؤ کیلئے سفارشوں کے سلسلے کے ساتھ مدعی مقدمات سے صلح صفائی کیلئے کوششوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔