کراچی(شوبز ڈیسک)دنانیر مبین(پاوری گرل)کے سوشل میڈیا پر فالوورز بھی بڑھ گئے جبکہ انہوں نے شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی شرٹس اور کاسمیٹک کا کاروبار بھی شروع کیا ہے ۔ دنیا بھر میں راتوں رات بطور پاوری گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر مبین کی پاوری کے بعد مزید ویڈیوزاور تصاویر بھی سامنے آئی جنہیں صارفین نے بے حد پسند کیا۔حال ہی میں دنانیر نے ایک نجی ٹی وی پر اپنی والدہ اور خالہ کے ہمراہ شرکت کی اوراپنے بچپن اور ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔پاوری گرل کا اصل نام دنانیرہے جو کہ پشتون نام ہے ، انہیں جینا بھی پکارا جا سکتا ہے ۔