لاہور،پاکپتن ، قصور ،پشاور (کرائم رپورٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹرز ، 92نیوزرپورٹ ) مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے دوران 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ میں تیز رفتار منی ٹرک نے شہری کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا، پولیس کے مطابق مزدا میں دودھ لے جایا جارہا تھا،واقعہ کے بعد ڈرائیورفرار ہوگیا تاہم حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔کوٹ عبدالمالک کے علاقہ میں سٹیل مل میں کرین نے مزدور منظور حسین کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔پاکپتن کے نواحی علاقے 2کے بی میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار دو افرادگدھا گاڑی سے ٹکرا گئے جس سے راشد موقع پر جاں بحق جبکہ راحیل شدید زخمی ہوگیا ۔ کوہستان حادثے میں جاں بحق مزید6افرادکی لاشیں مل گئیں،چیف وارڈن احسان الحق کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد14ہوگئی، باقی لاشوں کی تلاش جاری ہے ۔ اگوکی کا 17سالہ بلال گرمی کی شدت کو دور کرنے کے لئے ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں نہا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،تاحال لاش نہیں ملی ۔قصور کے ر حمت علی کی اہلیہ مقبو لا ں بی بی ہلہ روڈ پتو کی کے نز دیک سڑ ک کرا س کر تے ہو ئے نا معلو م گا ڑ ی کی ٹکر سے مو قع پر جا ں بحق ہو گئی، محمد اعجا ز مو ٹر سائیکل پر اوور ہیڈ بر ج پتو کی کے نز دیک جا رہا تھا کہ مو ٹر سائیکل پھسل کر فٹ پا تھ سے ٹکر ا کر گر گئی جس سے اعجا ز مو قع پر جا ں بحق ہو گیا ،نو ر پو ر ڈو گرا ں کا مو ٹر سائیکل سوا ر اشر ف ،مو ٹر سائیکل سوا ر محمد نا صر اور حا جی شکیل احمد ٹریفک حادثات میں زخمی ہو گئے ۔فقیر والی کے نواحی گائوں 210نائن آر میں خاتون ،خاوند کیساتھ موٹرسائیکل پر جا رہی تھی کہ موٹرسائیکل بس سے ٹکر اگئی جس سے خاتو ن جاں بحق ہو گئی ۔چودہ چوک کے قریب ٹرک کی سائیڈ لگنے سے عرفان شدید زخمی ہو گیا۔