کراچی (کامرس رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ) سٹیٹ بینک نے سرکاری محصولات ڈیوٹی اورٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کااعلان کیا ہے ۔سرکاری محصولات کی وصولی کیلئے بینک برانچز30جون کوشام7بجے تک کھلی رہیں گی۔نیشنل بینک کی مجاز برانچز اورایس بی پی بینکنگ سروسزکارپوریشن کے دفاتربھی کھلے رہیں گے ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 30جون کوبینک برانچز شام7بجے تک چیکس کی وصولی کریں گی۔بینک برانچوں میں رات 10 بجے نقد ٹیکس جمع کرایا جاسکے گا۔تمام بینک30جون کواپنی متعلقہ شاخیں سرکاری لین دین کیلئے کھلی رکھیں۔