کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے اور سیاسی لحاظ سے غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز مندی کا رجحان غالب رہا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کے دباؤ کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 91.69پوائنٹس کی کمی سے 42115.31پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ54.88فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 13ارب62کروڑ11لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔دریں اثنا گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید پانچ پیسے بڑھ کر160.25روپے اورقیمت فروخت160.45روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 160.10روپے اور قیمت فروخت160.40روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں صرافہ مارکیٹوں میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 1لاکھ 10ہزارروپے ہو گئی اسی طرح257روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار 307روپے کی سطح پر آ گئی۔