کراچی (کامرس رپورٹر ) سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری اور منافع بخش حصص کی خریداری کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا ۔ منگل کو کاروبار کا آغاز ہی مثبت زون میں ہوا ،پراپرٹیز ،ٹیلی کام ،فوڈز ،سیمنٹ اوردیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں345.66پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 46912.79 سے بڑھ کر 47258.45پوائنٹس ہو گیا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 48ارب44 کروڑ62 لاکھ19ہزار647روپے کا اضافہ ہوا،جس سے سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب2ارب 79کروڑ89 لاکھ 12ہزار 558روپے سے بڑھ کر82 کھرب51ارب 24 کروڑ51لاکھ 32ہزار205 روپے ہو گیا ۔اس دوران 24کروڑ60لاکھ 70ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 461کمپنیوں کا کاروبار ہوا جبکہ72.01فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ علاوہ ازیں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 164.10 اور قیمت فروخت164.20جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 164اور قیمت فروخت 164.40روپے پر مستحکم رہی۔