ممبئی ( شوبز ڈیسک ) اداکارہ کترینہ کیف سے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سے اب تک شہ سرخیوں میں رہنے والے اداکار وِکی کوشل کے خلاف بھارتی شہر اندور کا رہائشی اپنی شکایت لے کر تھانے جا پہنچا۔کچھ روز قبل وِکی کوشل کی اداکارہ سارہ علی خان کے ہمراہ کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جو کہ دونوں کی آنے والی فلم لُکا چھپی 2 کی عکسبندی کے دوران لی گئی تھیں۔ تصاویر میں وِکی اور سارہ موٹر سائیکل پر سوار دکھائی دے رہے تھے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق جے سنگھ یادیو نامی شہری نے شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ دونوں اداکار جس موٹر سائیکل پر سوار تھے اس کی نمبر پلیٹ جعلی تھی۔ بائیک کی نمبر پلیٹ میں استعمال ہونے والا نمبر میرا ہے ۔ میری درخواست ہے کہ اس حوالے سے پولیس کارروائی کرے ۔ دوسری جانب اندور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم دیکھیں گے کہ نمبر پلیٹ کا غیر قانونی طور پر استعمال ہوا بھی ہے یا نہیں۔