لاہور(کلچرل رپورٹر ) پاکستا ن کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کا اپنے سابق شوہر سے متعلق کہنا ہے کہ اُن کے سابق شوہر بیٹے کے معاملے میں اُن کا بہت ساتھ دیتے ہیں۔انسٹا گرام پر ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ اُن کے سابق شوہر بہت مددگار اور ساتھ دینے والے انسان ہیں، اُن کے بیٹے اذلان کے معاملے میں اُن کے سابق شوہر بالکل بھی لاپرواہی نہیں برتتے ۔انہوں نے مزید کہا میرے سابق شوہر، اُن کے والد اور میری پوری فیملی سب ایک پیج پر ہوتے ہیں۔ماہرہ خان کاکہنا تھا کہ علیحدگی کے دوران آنے والا وقت اُن کے لیے بہت مشکل ثابت ہوا تھا۔