لاہور(این این آئی ) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چودھری سرور عمران خان کو دھوکا دے رہے تھے اس لئے انہیں برطرف کیاگیا۔ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا قوم کو ہیجان سے چھٹکارا مل جائے گا جو ڈالر کا کھیل کھیلا گیا، میر صادق اور میر جعفر جیسے لوگوں کا چہرہ سامنے آ جائے گا، نیشنل سکیورٹی کونسل نے احتجاج کیا ،پاکستان کو کسی ملک کی کالونی نہیں بننے دیں گے ۔فیاض الحسن چوہان نے کہا خط اصلی تھا وگرنہ نیشنل سکیورٹی کونسل اعتراض کرتا۔ تاریخ میں لکھا جائے گا چیری بلاسم اور مقصود چپڑاسی والے کو خط دکھایا تو اس نے بھی پاکستان کا ساتھ نہ دیا۔انہوں نے کہا ہم باوقار پاکستان کی جنگ لڑیں گے نسلیں مانیں گی کہ باپ دادا نے علامہ اقبال اور قائد کے پاکستان کی جنگ لی تھی۔ 63 اے آرٹیکل بتاتا ہے کہ کوئی کسی پارٹی کا منتخب ایم پی اے ایم این اے قطعاً برخلاف ووٹ نہیں دے سکتا۔