کراچی(کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ منگل کوشدید مندی کی لپیٹ میں آگئی۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی تنزلی کا شکا ر رہی ،سرمائے کے انخلا اور فروخت کے دباؤ کے سبب مارکیٹ سارادن مثبت زون میںنہ آ سکی۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس715.13پوائنٹس کمی سے 46399.91پوائنٹس ہو گیا ۔کے ایس ای 30انڈیکس274.88پوائنٹس کمی سے 18258.29پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس کم ہو کر31673.34پوائنٹس ہوگیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب11ارب 90 کروڑ38لاکھ98ہزار988روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب 33ارب 45کروڑ2لاکھ 93ہزار57روپے ہو گیا۔گزشتہ روز 43کروڑ46لاکھ90ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ 82.45فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔مجموعی طور پر359کمپنیوں کا کاروبار ہوا ۔ادھرانٹر بینک میں15پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 170.60 سے بڑھ کر171.65 اور قیمت فروخت170.70 سے بڑھ کر171.85روپے ہو گئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.50روپے اضافے سے ڈالرکی قیمت خرید 172.50 سے بڑھ کر174اور قیمت فروخت173سے بڑھ کر174.50روپے ہو گئی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 1500روپے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ24ہزار800روپے ہو گئی۔1286روپے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ6ہزار996روپے ہو گئی۔