لاہور(کلچرل رپورٹر)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے اسٹیج اداکارہ زارا خان ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئیں، تفصیلات کے مطابق اداکارہ زاراخان سٹیج ڈرامہ کرکے واپس گھر آرہی تھیں کہ پھول والی منڈی سگیاں پل کے قریب گن پوائنٹ پر لوٹ لی گئیں دو نامعلوم افراد نے اداکاہ کی گاڑی کو روک کر گن پوائنٹ پر ان سے قیمتی سونے کی چین،نقدی 50000 اور موبائل فون چھین لیا جاتے ہوئے گاڑی کی چابی بھی لے گئے ۔15 پر کال کرنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کیخلاف پرچہ درج کرلیا ہے ۔اداکارہ کاکہنا ہے کہ ایساے علاقوں میں پولیس کی گشت بڑھانی چاہیے تاکہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو سکیں۔